الہٰ آبادبندکی اپیل،وزیراعظم کے دورہ پرکانگریس منائے گی’’پول کھول دیوس‘‘
الہ آباد11جون(آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کی قومی ورکنگ کمیٹی کی کل یہاں ہونے جا رہی میٹنگ سے پہلے حریف پارٹیوں نے اس شہر میں احتجاج کے منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے۔اگرچہ عام آدمی پارٹی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی جس سے اس نے ہائی کورٹ کارخ کیا۔کانگریس نے کہاکہ وہ12جون کو وزیر اعظم کے الہ آباد دورے کو’’پول کھول دیوس‘‘کے طورپرمنائے گی جبکہ اس نوجوان شاخ نے کل شہر میں بند کا اعلان کیا ہے۔بی جے پی کی حریف پارٹیاں اس ہائی پروفائل میٹنگ کی چمک خراب کرنے کی تیاری میں ہیں کیونکہ بھگوا پارٹی اگلے سال ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات کیلئے کمر کس رہی ہے۔اترپردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری مکند تیواری نے کہاکہ ہم مودی حکومت کے کھوکھلے دعووں کی پول کھولنے کیلئے اس ضلع کے تمام12اسمبلی حلقوں میں میٹنگیں کریں گے جو گزشتہ عام انتخابات میں کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔کانگریس کی نوجوان یونٹ اور اسکی اسٹوڈنٹ شاخ این ایس یو آئی نے کل شہر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔اتوار کو جب زیادہ تر ادارے بند رہتے ہیں، اس بند کے اعلان کے بارے میں پوچھے جانے پر این ایس یو آئی کے ضلع صدر جتیش مشرانے کہاکہ بہت سے تجارتی ادارے اتوار کو کھلے رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد کاروبار میں رکاوٹ پیداکرنانہیں ہے، بلکہ عام لوگوں کو اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ کس طرح مودی حکومت کی طرف سے ٹھگا جا رہا ہے۔